بلدیہ شرقی،محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم پر حملہ،

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی) بلدیہ شرقی، ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر کے احکامات پر محکمہ انسداد تجاوزات کا ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید زون میں ہنگامی آپریشن رات گئے جاری تجاوزات ہٹانے کے لئے جاری آپریشن میں جمشید زون یوسی 8میں واقع نیو کوئٹہ عرفات ہوٹل کے بدمعاش مالکان وملازمین کا بلدیہ شرقی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے پر تشدد ایک افسوس ناک عمل ہیں اعلی عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر کے سخت احکامات پر بلدیہ شرقی محکمہ انسداد تجاوزات کے انسپکٹر و ملازمین یوسی 8میں سنگل پر واقع عرفات ہوٹل پر پہنچے تو وہاں موجود افغان باشندوں نے بدمعاشی شروع کردی مزید عدلیہ اور پولیس کو برا بھلا کہتے ہوئے بلدیہ شرقی کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی وجہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں شدید مشکل پیش آئی یوسی 8 میں آپریشن کے دوران نیو کوئٹہ عرفات ہوٹل کے ملازمین کا بلدیہ شرقی کے عملے سے کہنا تھا کہ تم لوگ کچھ نہیں کر سکتے جاؤ یہاں سے ورنہ اچھا نہیں ہوگا جب محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے غیر قانونی طور پر لگائے کاؤنٹر کو لیجانے کی کوششیں کی تو ہوٹل مالکان وملازمین نے عملے کو چاروں طرف سے گھیر لیا

اور بار بار ایک دوسرے کو بولنا شروع کردیا کے پستول لاؤ آج ان میں سے کوئی بھی بچ کر نہیں جائے گا۔ زیر نظر تصاویر میں آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کے بلدیہ شرقی محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے کو کس طرح سے ہوٹل مالکان نے گھیرا ہوا ہیں، شاباش ہیں بلدیہ شرقی محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے کو انھوں نے لاٹھی ڈنڈوں کو برداشت کرتے ہوئے بھی غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا لیکن افسوس بھی ہیں کہ بلدیہ شرقی محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر عامر دکن تجاوزات کی کوئی فکر ہی نہیں نہ ہی اعلی عدلیہ نا ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر کے احکامات کی فکر، مزے کی نیند لینے والے ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عامر ڈکن کو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی جان کی کوئی فکر ہی نہیں نمائندہ انقلاب نے عامر ڈکن سے رابطے کیا تو موصوف سے پوچھا کے آج آپریشن کہاں ہو رہا ہیں تو ڈائریکٹر انسداد تجاوزات فرمانے لگے کے آپریشن روٹین کا کام ہیں کب کہاں آپریشن ہوں میں اس کا پتا نہیں رکھ سکتا، بااثر افراد کو یہ پیغام دیا ہیں کہ ناجائز تجاوزات کسی طور پر بھی جائز قرارنہیں دی جاسکتی۔ بہادرآباد میں بھی اہم بازار اور علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ اینٹی انکروچمنت عملے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر کی زیر نگرانی جمشید زون یوسی 8,اور بہادر آباد پرفٹ پاتھوں اور سڑکوں پر سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوۓ کینز ، دکانوں کے چھپر ،سڑکوں پر سجا کر رکھے ہوئے سامان کو ہٹا دیا ہے۔ جبکہ ہاسپیٹل ، اور الیکٹرانک مارکیٹ کے دکا نداروں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں کہ وہ خود ہی تجاوزات ہٹادیں۔ایڈمنسٹر بلدیہ شرقی کا کہنا ہے کہ فلٹر پلانت کے پاس بھی تجاوزات ہیں جن کو ہٹانے کی انتظامیہ نے تیاری مکمل کر لی ہے۔ آج بھی بلدیہ شرقی کی مختلف یوسی میں کھانے کے کئی اسٹال فٹ پاتھوں پر موجود ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے میں دقت کا سامنا ہے۔ کھانے کے ان اسٹالز کے پاس گاڑیاں کھڑی کی جاتی ہیں جس سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ شہروں میں تمام تجاوزات ہٹائی جائیں ۔ جوفٹ پاتھ شورومز یا دکانوں کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جاۓ



