اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی تکمیل کے لیے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر رات گئے روڈ پر نظر آنے لگے
کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) بلدیہ شرقی، ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر کا ہنگامی آپریشن رات گئے تجاوزات ہٹانے کے لئے جاری جس سے شہریوں کو سہولت پیدا ہو رہی ہے ۔ یوسی 24٫ 25,18 میں آپریشن کیا گیا۔ اس اقدام سے شہروں کی حالت قدرے بہتر ہوئی ہے ۔ اس سے بڑھ کر بااثر افراد کو یہ پیغام ملا ہے کہ ناجائز تجاوزات کسی طور پر بھی جائز قرارنہیں دی جاسکتی۔ بہادرآباد میں بھی اہم بازار اور علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ اینٹی انکروچمنت عملے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر کی زیر نگرانی گلشن اقبال، ڈسکو بیکری، اور بہادر آباد پرفٹ پاتھوں اور سڑکوں پر سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوۓ کینز ، دکانوں کے چھپر ،سڑکوں پر سجا کر رکھے ہوئے سامان کو ہٹا دیا ہے۔ جبکہ ہاسپیٹل ، اور الیکٹرانک مارکیٹ کے دکا نداروں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں کہ وہ خود ہی تجاوزات ہٹادیں۔ایڈمنسٹر بلدیہ شرقی کا کہنا ہے کہ فلٹر پلانت کے پاس بھی تجاوزات ہیں جن کو ہٹانے کی انتظامیہ نے تیاری مکمل کر لی ہے۔ علاوہ ان میں یوسی 22اور 23 میں بھی کارروائی کی گئی ۔ آج بھی شہر میں کھانے کے کئی اسٹال فٹ پاتھوں پر موجود ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے میں دقت کا سامنا ہے۔ کھانے کے ان اسٹالز کے پاس گاڑیاں کھڑی کی جاتی ہیں جس سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ شہروں میں تمام تجاوزات ہٹائی جائیں ۔ جوفٹ پاتھ شورومز یا دکانوں کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جاۓ اور عدلیہ کے احکامات کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،



