بلدیہ شرقی، اکاؤنٹ افسر کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا

بلدیہ شرقی، اکاؤنٹ افسر  کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) بلدیہ شرقی میں ایڈہاک ملازمین کے حوالے سے من گھڑت خبریں، اکاؤنٹ افسر نوید خان کولاچی کو بدنام کرنے کیلئے منظم طریقہ کار اختیار کیا جانے لگا جبکہ ایڈہاک ملازمین کے کسی معاملے سے ان کا کہیں بھی کوئی تعلق نہیں ہے ایڈہاک ملازمین کےمعاملات کیلئے باقاعدہ طور پر انچارج موجود ہے جو ایڈہاک ملازمین کے سارے معاملات دیکھتا ہے لیکن نوید خان کولاچی کا نام اس حوالے سے لیا جانا اور انکا نام نتھی کیا جانا اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مذکورہ افسران کا نام لیا جارہا ہے تاکہ انہیں ایسے معاملات میں بلاوجہ گھسیٹ کر بدنام کیا جاسکے،ایڈہاک ملازمین کے معاملات سے چیف اکاؤنٹ افسر کا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، ایڈہاک ملازمین کے معاملات سے جس کا تعلق بنتا ہے انہیں اس معاملات سے دور رکھنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ بلدیہ شرقی میں مخصوص افسران کو تنقید کا نشانہ بنانے کے پیچھے مذموم مقاصد کار فرما ہیں جس سے بلدیہ شرقی میں دانستہ طور پر ماحول کشیدہ کیا جارہا ہے، لیبر یونینز کو بھی اس میں ملوث کرکے اسے لسانی رنگ دیا جارہا ہے جبکہ حقائق اس کے منافی ہیں لیبر یونینز اس عمل میں ملوث ہو کر بدنامی کا طوق اپنے گلے میں ڈال رہی ہیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں