ڈینگی ودیگر مضر صحت جراثیموں سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد م

ڈینگی ودیگر مضر صحت جراثیموں سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد ملک

یوسی کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جارہا ہے، میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو

کراچی (پ ر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو نے کہا ہے کہ ضلع شرقی کے مکینوں کو مضر صحت جراثیموں اور بالخصوص ڈینگی سے بچانے کیلئے تواتر کے ساتھ فیومیگیشن کے کام جاری ہیں، اس سلسلے میں دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے مزید فیومیگیشن مشینوں کی مدد سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو،ایگزیکٹیو انجنئیر سلمان میمن،ڈائریکٹرز پارکس عبدالغنی شیخ، آغا سمیر, چیف اکاؤنٹ افسر نوید احمد کولاچی ودیگر کے ہمراہ فیومیگیشن مشینیں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کیلئے دوائیں ڈالکر روانہ کرنے کے دوران کیا

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شرقی کے مکینوں کی صحت ہمارے لئے اہمیت کی حامل ہے اسی لئے زیادہ سے زیادہ جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جارہا ہے اور کوشش کر رہے ہیں کہ جتنا زیادہ مہم کا دائرہ کار وسیع کیا جاسکے کیا جائے اس موقع پر ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو نے بھی فیومیگیشن مشینوں میں دوائیاں ڈالنے کے دوران بلدیہ شرقی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسوقت بلدیہ شرقی کی جانب سے بڑے پیمانے پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے جس کی مدد سے ڈینگی کی روک تھام میں خاطر خواہ مدد ملی ہے اور اس سلسلے کو تواتر کے ساتھ جاری رکھ کر بلدیہ شرقی نے دیگر بلدیاتی اداروں کیلئے قابل تقلید کام سر انجام دیا ہے، بلدیہ شرقی مختلف بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اسوقت منفرد مقام کا حامل بن چکا ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں