ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کے خلاف افغانستان کے دونوں اوپنرز آؤٹ

 پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ

ٹی20 ورلڈ کپ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باؤلنگ کی دعوت دی۔

شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کیا تو افغانستان کے اوپنرز نے ان کے خلاف دفاعی انداز اپنایا۔

پاکستان نے میچ کے دوسرے ہی اوور میں اہم کامیابی حاصل کی اور عماد وسیم نے اوپننگ بلے باز حضرت اللہ زازئی کو چلتا کردیا۔

محمد شہزاد نے شاہین کو چوکا لگایا لیکن ایک گیند بعد دوبارہ اسی کوشش میں بابر اعظم کو آسان کیچ دے بیٹھے۔

افغانستان نے اب تک 2.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 13 رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل میچ کے لیے افغانستان اور پاکستان دونوں نے گزشتہ میچ کی فاتح الیون کو برقرار رکھا تھا۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں بالترتیب بھارت اور نیوزی لینڈ جیسے مضبوط حریفوں کو شکست دی جبکہ افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو باآسانی زیر کیا تھا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔

افغانستان: محمد نبی (کپتان) حضرت اللہ زازئی، محمد شہزاد (وکٹ کیپر)، رحمٰن اللہ، اصغر افغان، نجیب اللہ زدران، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان، نوین الحق، مجیب الرحمٰن

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet