ضلع شرقی میں ترقیاتی عمل بلاتعطل جاری ہیں ،شعیب احمد ملک ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

سڑکوں کو روشن کرنے کے ساتھ دیگر کام کے ذریعے ضلع شرقی کے مکینوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں،شعیب احمد ملک
ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو کی نگرانی میں سڑکیں روشن اور ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال ملاح کی نگرانی میں سڑکوں کی درستگی کے کاموں کی انجام دہی

کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، شعیب احمد ملک اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کی ہدایات پر ضلع شرقی کی مختلف یونین کمیٹیوں میں ترقیاتی عمل جاری ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ضلع شرقی میں بہتری لائ جارہی ہے.
ایڈمنسٹریٹر، شعیب احمد ملک نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ترقیاتی کام ہماری ترجیح ہیں اور ہم ضلع شرقی کے مکینوں کو سہولت فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں جس پر بلاجواز طور پر تنقید کا بھی سامنا ہے لیکن اس کے باوجود حقائق یہ ہیں کہ ہم ایمانداری سے میونسپل سہولیات کی فراہمی میں مصروف ہیں جس کا عملی ثبوت یہ ہے کہ ضلع شرقی میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور مرمت اور خوبصورتی سمیت دیگر ترقیاتی کام، بغیر کسی تعطل کے جاری ہیں۔
تاہم ایگزیکٹو انجینئر ایم اینڈ ای، امتیاز احمد بھٹو اور ایگزیکٹو انجینئر بی آر گلشن اقبال زون اقبال احمد ملاح اور جمشید زون میں سلمان میمن کی نگرانی میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت سیمت سڑکوں کو موٹرایبل بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں اسی طرح درختوں کی تراش خراش اور دیگر کام ڈائریکٹر ظفر اقبال کی نگرانی میں جمشید زون کی مختلف سڑکوں پر جاری ہیں گلشن اقبال زون میں ڈائریکٹرآغا سمیر بھی اپنی خدمات کے ذریعے بہتری لارہے ہیں.
حال میں علامہ اقبال روڈ کو روشن کرنے کے ساتھ دیگر سڑکوں کو روشن کیا گیا جبکہ ایوب گوٹھ یوسی 31 میں سڑکوں کو درست کرنے کیلئے کام سر انجام دئیے گئے، اس کے علاوہ ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس کی نگرانی میں انچارج ڈیبریز ریموول راؤ شمشاد نے مختلف سڑکوں وعلاقوں سےملبہ اٹھانے کے ساتھ آوارہ کتوں کی بیخ کنی اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے کام روزانہ کی بنیاد پر کئے جارہے ہیں.



