ماحول کو مضر اثرات سے بچانا ہے تو شجرکاری کرنی پڑے گی، شعیب احمد ملک
بلدیہ شرقی کی جانب سے وقتًا فوقتًا شجرکاری مہم جاری ہے، شعیب ملک
یونیورسٹی روڈ پر شجرکاری مہم کے دوران اظہار خیال

کراچی(پ ر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے کہا ہے کہ جتنے ماحول دوست اقدامات ہونگے، ماحولیاتی آلودگی اتنی ہی کم ہوگی، شجر کاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، بلدیہ شرقی میں شجرکاری وقتا فوقتا تسلسل کے ساتھ کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئیر ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس زونل ڈائریکٹرز پارکس آغا سمیر، ظفر اقبال اور ایگزیکٹیو انجنئیر سلمان میمن کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ پر شجرکاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نسلوں کی بقا اس بات پر منحصر ہے کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کر کے انہیں صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے، ماحول کو مضر صحت اثرات سے بچانا ہے تو ہر صورت شجرکاری مہم کرنی پڑے گی،انہوں نے محکمہ پارکس کے افسران کو کہا کہ وہ شجرکاری مہم کے ساتھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو جگہیں دستیاب ہیں وہاں شجرکاری مہم جاری رہے اس موقع پر افسران نے انہیں بتایا کہ ضلع شرقی میں پارکوں، چوراہوں، گرین بیلٹس، سینٹرل آئ لینڈ سمیت شاہراہوں سمیت تمام ایسی جگہوں پر جہاں جگہیں دستیاب ہیں شجرکاری مہم جاری ہے کوشاں ہیں کہ ضلع شرقی کو جتنا زیادہ ہرا بھرا کیا جاسکتا ہے کیا جائے،

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے محکمہ پارکس کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ محکمہ پارکس کی کوششیں قابل تعریف ہیں لیکن اسے مزید ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنا پڑے گا.



