پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کا اظہار
افسوس

مرحوم کی رہائش گاہ کے اطراف بلدیاتی خدمات کی
فراہمی بلدیہ شرقی فراہم کر رہی ہے

ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو اپنی نگرانی میں بلدیاتی امور کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں
کراچی(پ ر)پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک، میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو اور بلدیہ شرقی کے افسران وعملے نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے،انہوں نے عمر شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا عمر شریف ساری دنیا میں پاکستان کی پہچان تھے ایسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی وفات سے کامیڈی کا ایک دور تمام ہوا انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی کامل بخشش فرما کر درجات بلند فرمانے کے ساتھ لواحقین اور ان کے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین تاہم پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی وفات کے بعد ان کی گلشن اقبال میں رہائش گاہ کے اطراف بلدیاتی خدمات کی فراہمی کی ذمہ داری ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک ومیونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کی ہدایت پر ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو سرانجام دے رہے ہیں تاکہ سوگواران کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے، امتیاز بھٹو کی نگرانی میں مرحوم کی رہائش گاہ کے اطراف تمام اسٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کے ساتھ دیگر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو بھی یقینی بنادیا گیا ہے ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو مرحوم کے صاحبزادے جواد عمر سے رابطے میں ہیں اور ضرورت کے پیش نظر بلدیاتی خدمات کے حوالے سے اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں.



