کراچی ( انقلاب نیوز) ادارہ ترقیات کراچی کے شعبہ تعلقات عامہ میں فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے دفتری امور مشکلات کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایمپریس بل پاس نہ ہونے کی صورت میں صحافی حضرات ریفریشمنٹ سے محروم ہیں جبکہ دفتری امور چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ سیکریٹری کے ڈی اے و ڈائریکٹر فنانس کی ہٹ دھرمی کے باعث شعبہ تعلقات عامہ کے انتظامی امور ٹھپ ہوگئے ہیں، تاثر پیدا ہورہا ہے کہ توفیق احمد سومرو ذاتی رنجش کے باعث شعبہ تعلقات عامہ کے انتظامی امور میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ حال ہی میں فنڈ کی کمی کے باعث شعبہ تعلقات عامہ کی پریس کلپنگ کا کام بھی بند ہوگئے ہیں جبکہ پہلے ہی ایمپریس بل بند ہونے کی وجہ سے صحافیوں کو ریفریشمنٹ کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89