بلدیہ شرقی کرپٹ ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کی تعیناتی ایک لمحہ فکریہ ہیں
کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) بلدیہ شرقی، محکمہ انسداد تجاوزات ڈائریکٹر عامر دکن کی من مانیوں سے بلدیہ شرقی لینڈ اینڈ انکروچمنٹ کے ملازمین میں بے چینیاں پائی جانے لگی باخبر ذرائع ابلاغ کے مطابق سابقہ ڈائریکٹر کو ویسے ہی بد عنوانیوں کے باعث سندھ لوکل گورنمنٹ نے ہٹایا تھا لیکن سابقہ ڈائریکٹر سے چار ہاتھ آگے کرپشن میں ماہر کرپٹ ڈائریکٹر کی بلدیہ شرقی محکمہ انسداد تجاوزات میں تعیناتی ایک لمحہ فکریہ ہیں بلدیہ شرقی ذرائع کے مطابق میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کے گہرے دوست عامر علی دکن ہیں میونسپل کمشنر کی ہی ایما پر موصوف نے اپنی پوسٹنگ بلدیہ شرقی میں کروائی ہیں میونسپل کمشنر کے چہیتے موصوف کے بارے میں بلدیہ شرقی کے افسران و ملازمین کا کہنا ہےکہ میونسپل کمشنر کے دست راست ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عامر علی دکن بلدیہ شرقی محکمہ انسداد تجاوزات کی مد میں لاکھوں کی ریکوری کرنے میں مصروف ہے
اور تو اور موصوف اپنے من پسند افراد کو نوٹوں کے عوض پوسٹنگ دینا اور پرائیویٹ افراد سے ریکوری کروانا عامر علی دکن کا کارنامہ ہیں اور میونسپل کمشنر غلام سرور کے چہیتے ڈائریکٹر کو کسی کا خوف نہیں ہیں اور نہ ہی کرپشن کرکے پکڑے جانے کا خوف ہیں، کیونکہ موصوف سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے افسر ہیں میونسپل کمشنر بھی ان کے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے ان سے دب کر رہتے ہیں اور ان کے مشورے کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے باخبر ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ انسداد تجاوزات کی ہر ماہ کی ریکوری میں میونسپل کمشنر و دیگر کا بھی حصہ ہوتا ہیں،



