زمین پٹھی نہ نہ آسمان گرا پیپلز لیبر یونین کا گورنمنٹ کے خلاف مظاہرہ،
کراچی (فرقان فاروقی) بلدیہ کورنگی میں پیپلز لیبر یونین اپنے ہی لگائے گئے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کے خلاف ہوگئے، پیپلز لیبر یونین نے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی ودیگر بلدیاتی خدمات کی عدم فراہمی پر اپنی ہی حکومت کو رگڑ ڈالا اس سلسلے میں بلدیہ کورنگی کے دفتر پر زبردست نعرے بازی کی گئ اور اپنی ہی سندھ حکومت سےمطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر بلدیہ کورنگی میں تعینات ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کو عہدوں سے ہٹائے، بلدیہ کورنگی میں اپنی ہی حکومت کے خلاف پیپلز لیبر یونین کو احتجاج کرتا دیکھ کر ملازمین حیران رہ گئے اور انہوں نے بھی جائز مطالبات پر احتجاج کرنے والوں کا ساتھ دیا ملازمین نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بلدیہ کورنگی میں ملازمین کے جائز مسائل پر اپنی ہی حکومت کی پرواہ کئے بغیر جو احتجاج کیا گیا ہے وہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پیپلز لیبر یونین حق کا ساتھ دینے میں کسی چیز کی پرواہ نہیں کرتی، تنخواہوں کی عدم ادائیگی بلدیہ کورنگی میں معمول بنتا جارہا ہے اگر اس پر آواز نہیں اٹھائ جاتی تو یہ معاملہ مستقبل میں مزید گھمبیر صورتحال اختیار کر سکتا تھا ملازمین نے پیپلز لیبر یونین کا ملازمین کے مسائل پر آواز اٹھانے اور سندھ حکومت کے تعینات کردہ ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنر کو ان کے فرائض یاد دلانے پر شکریہ ادا کیا.



