وفاقی حکومت کے چہتے ایم این اے سولہ کروڑ ہڑپ کرگئے

وفاقی حکومت کے چہتے ایم این اے سولہ کروڑ ہڑپ کرگئے

کراچی (رپورٹ:فرقان فاروقی) تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سے ترقیاتی مد میں فراہم کردہ فی رکن قومی اسمبلی 16 کروڑ روپے کا حساب لینے سے ادارے قاصر، ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے جو کام آن گراؤنڈ سر انجام دئیے گئے ہیں ان کے معیار پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں گلشن اقبال،بفرزون،شاہ فیصل کالونی، بلدیہ ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پیسہ بٹورنے کیلئے کاموں کا آغاز کر کے انہیں چھوڑ دیا گیا ہے بہتی گنگا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی نے اپنے منتخب شدہ حلقوں کو گڑھا بنا دیا ہے جہاں ترقیاتی کام گیڑھا بچھانے اور کھدائ کرنے تک محدود ہیں ان سڑکوں کی حالت زار ترقیاتی کاموں سے پہلے اس قابل تھی کہ آنے جانے میں کم دشواری کا سامنا تھا لیکن کراچی میں ناجانے کونسے ترقیاتی کام سر انجام دئیے جارہے ہیں جو اسے ندی نالہ اور کھنڈرات بنا رہے ہیں دونوں حلیف جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی اپنے وزیراعظم سے ترقیاتی فنڈز کیلئے پیسے لینے میں کامیاب ہوگئے لیکن اپنے ہی وزیراعظم اور پارٹی کا کراچی سے قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں تحریک انصاف کو کراچی میں ناقابل یقین مینڈیٹ حاصل ہوا تھا لیکن اسی اور حلیف پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اسے ملیامیٹ کرنے میں مصروف ہیں سندھ حکومت پر تنقید کرنے والے آج خود زبردست تنقید کی زد میں ہیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں