بلدیہ شرقی،کمائی کے منتظر افسران کی تعیناتیاں بلدیہ شرقی کی اینٹ سے اینٹ بجانے میں مصروف

*کراچی* ( *رپورٹ: فرقان فاروقی) *بلدیہ شرقی* ،کمائی کے منتظر افسران کی تعیناتیاں بلدیہ شرقی کی اینٹ سے اینٹ بجانے میں مصروف،اس کی مثال *ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عامر علی دکن* کی تعیناتی ہیں انہوں نے کرپشن کو فروغ دیتے ہوئے اپنے نیٹ ورک کو مزید وسیع کرتے ہوئے کماؤ پوت ملازمین کو تعینات کرنا اور انسداد تجاوزات میں کھلی کرپشن کی چھوٹ اس بات کی جانب اشارہ کر رہی ہیں کہ موصوف بلدیہ شرقی کو تباہی کے دہانے پر پہچانے میں مصروف ہیں باخبر ذرائع ابلاغ کے مطابق سابقہ ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل اور عامر علی دکن کی  ملاقاتیں ہی کرپشن کو بڑھاوا دیے رہی ہیں یاد رہیں کہ سابقہ ڈائریکٹر زاہد بن خلیل کو لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے معطل کیا تھا موجودہ ڈائریکٹر *عامر علی دکن انسداد تجاوزات پیپلز پارٹی* کی ایک معزز شخصیات کے نام پر بلدیہ شرقی کے افسران و ملازمین پر ایک *خوف طاری کرتے نظر آرہے* ہیں موصوف سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ راجہ خان بزدار کی ہی طرح کسی کو خاطر میں  نہیں لا رہے ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عامر علی دکن جو کہ ماضی میں بھی اختیارات آنے کے بعد ہوائی قلعہ بنے ہوئے تھے اب انرجی ملنے کے بعد دوبارہ اپنے پر حاصل کرنے کے بعد ہواؤں میں اڑ رہے ہیں،  ایسے میں وہ من مانے فیصلے کر کے افسران کو تعینات کروانے میں مصروف ہیں اور انہیں کرپشن کی بھی کھلی چھوٹ دیجارہی ہے جس سے بلدیہ شرقی کے ملازمین میں بے چینی پھیل رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بلدیہ شرقی کو کرپشن سے بچانے کیلئے بلدیہ شرقی کے اعلی افسران کو اپنا کردار  ادا کرنا ہوگا اگر من مانیوں کی بنیاد پر ملازمین کو تعینات کیا جاتا رہا تو دیگر حق دار ملازمین میں بے چینی پھیلے گی جو بلدیہ شرقی کیلئے کسی طور بھی مناسب نہیں ہے جبکہ انہیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئیے کہ اندرونی تعیناتیوں کے حوالے سے مجاز اتھارٹی متعلقہ بلدیاتی ادارے کے سربراہ ہوتے ہیں ایسے میں دیگر کے احکامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہونی چاہئیے جبکہ بلدیہ شرقی میں زبانی احکامات کے ذریعے چارج دیا جانا قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں