بلدیہ شرقی، محکمہ انسداد تجاوزات کا یوسی 22 میں اسٹنگ آپریشن
کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی) میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی غلام سرور راہپوٹو کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بلدیہ شرقی نے یوسی 22 سوک سینٹر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے درجنوں تجاوزات کا خاتمہ کر کے روٹس کلئیر کر دئیے ہیں، مذکورہ یوسی 22 میں تجاوزات کی متعدد شکایات تھیں اور عوامی مطالبات سامنے آرہے تھے کہ راہ گزروں پر چلنا مشکل بنادیا گیا ہے لہذا بلدیہ شرقی محکمہ انسداد تجاوزات نے اس سلسلے میں فوری کارروائی عمل میں لے ائی میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی غلام سرور راہپوٹو نے اس حوالے سے مذکورہ محکمے انسداد تجاوزات کے ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر نظیر شیخ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر کاروائی کرکے رپورٹ پیش کریں، ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر شیخ نے فوری اس سلسلے میں اپنی نگرانی میں آپریشن سر انجام دیکر درجنوں کچی پکی تجاوزات کا خاتمہ کر کے روٹس کلئیر کر دئیے ہیں جس پر عوام کی جانب سے آپریشن کی انجام دہی پر بلدیہ شرقی کی انتظامیہ کو سراہا گیا ہے.



