
امریکی فوجی طیارے کے ساتھ لٹک کر ملک سے بھاگنے کی کوشش میں 3 افغان شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر ہزاروں افراد ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں اور کسی بھی طرح افغانستان سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
افغان شہریوں نے امریکی فوجی طیارے کے ساتھ لٹک کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم طیارے نے جیسے ہی اڑان بھری پہیے پر لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک ہو گئے۔
میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں امریکی سی 17 طیارے سے گرتے نوجوانوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
افغانستان سے بھاگنے کی جلدی،، اڑان بھرتے ہی پہیوں سے چمٹے 3 افراد نیچے گر گئے#Afghanistan #Kabul pic.twitter.com/p2J0fwK3BN
— SUCH TV (@suchtvnews) August 16, 2021
عینی شاہدین کے مطابق یہ افراد زور دار آواز کے ساتھ لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر گر کر ہلاک ہوگئے۔



