پاکستان کے جشن آزادی کو ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کیماڑی کی جانب سے شایان شان طریقے سے منایا گیا

پاکستان کے جشن آزادی کو ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کیماڑی کی جانب سے شایان شان طریقے سے منایا گیا۔

مرکزی تقریب کا آغاز ڈپٹی کمشنر کیماڑی آفس کے مرکزی دفتر میں قومی پرچم لہرانے سے ہوا۔

کراچی (پ ر ) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کیماڑی نے میونسپل کمشنر آفاق سعید کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز، مختیار کارز ، اور DMC کیماڑی کے ڈائریکٹران XEN کے ہمراہ پرچم کشائی کی اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملک کی سالمیت و تعمیروترقی کیلئے دعا کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کیماڑی کا کہنا تھا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے اللہ کا شکر ہے کہ ہم سب اس نعمت سے فوائد حاصل کر رہے ہیں آزادی ایک بڑی نعمت ہے وطن عزیز لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔
یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے اور زندہ قومیں اپنے قومی دن اور تہوار بھرپور ملّی یکجہتی سے مناتی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حصول میں ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کا تحفہ ہمیں دیا۔ ہماری قومی ذمے داری ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی، استحکام و تحفظ کیلئے تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر اجتماعی کوششیں کریں۔ سب مل کر عہد کریں کہ بانی پاکستان قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر چلتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے فرائض پوری دیانت اور ایمانداری سے انجام دیں گے۔ میونسپل کمشنر جناب آفاق سعید نے بھی جشن آزادی کے حوالے سے عوام کو پیغام دیتے ہوۓ کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے ہمارے آباء واجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد یہ پاک سر زمین حاصل کیا ہے ہم سب کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ ہم سب ایک آزاد ملک کے شہری ہیں ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں