
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان کی سپریم کمیٹی نے مسقط میں لاک ڈاؤن کی مدت 8 مئی تک بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ عمانی حکومت نے یہ اقدام کورونا کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اٹھایا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمانی حکومت نے بروز جمعہ 8 مئی 2020 تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ہے۔
خیال رہے کہ عمان میں کرونا مریضوں کی تعداد 1410 ہوچکی ہے جبکہ وائرس میں مبتلا افراد کے اموات کی تعداد 7 ہے۔ عالمگیر وبا کے خلاف جاری جنگ میں حکومت کی جانب سے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
حالیہ دنوں عمانی وزیر صحت نے کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ڈرون تکنیک کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے کرونا مریضوں کا دور سے ہی پتہ لگایا جاسکے گا۔
عمانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان بھی جان لیوا وبا کوویڈ 19 کے خلاف اپنی جدوجہد مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ریاست میں وائرس کا پھیلاؤ دیگر ممالک کی نسبت آہستہ ہے۔



