سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سیکریٹری ضمیر عباسی کی جانب سے اہل افراد کی بھرتیوں کیلئے قابل تعریف اقدامات جاری

سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کے سیکریٹری ضمیر عباسی کی جانب سے اہل افراد کی بھرتیوں کیلئے قابل تعریف اقدامات جاری

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) سندھ پبلک سروس کمیشن کو کہا گیا ہے کہ وہ ایس سی یوجی سروسز کے گریڈ 17 کی انجنئیرنگ برانچ کی بھرتیوں کیلئے امتحانات کے انعقاد کا بندوبست کریں اس حوالے سے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر سول کی 161 پوسٹیں اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر مکنیکل اینڈ الیکٹریکل کی 79 اسامیاں خالی ہیں جس کیلئے تعلیمی قابلیت سول والیکٹریکل کے لحاظ سے بی ای /بی ایس سی انجنئیرنگ طلب کی گئی ہے، گریڈ سولہ اور سترہ کی اسامیوں پر سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے ذریعے بھرتیوں کی روایت کو سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے متعارف کروانے کو سراہا جارہا ہے اور اس امید کا اظہار کیا جارہا ہے کہ یہ اقدام اس لئے قابل تعریف ہے کہ اس سے امید کی جاسکتی ہے کہ مستقبل میں جو بھرتیاں ہونگی اس پر اہل لوگ بھرتی ہونگے جبکہ ماضی میں اس کے برعکس بھرتیاں ہونے سے کافی مسائل بھی پیدا ہو چکے ہیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں