بھارتی خاتون سیاستدان کومسلمانوں کے خلاف ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا

 جوالا گٹا نے ریسلرسے سیاستدان بننے والی ببیتا پھوگٹ کو متنازع ٹویٹ پر آڑے ہاتھوں لیا
بھارت کی سابق بیڈمنٹن پلیئر جوالا گٹا نے ریسلرسے سیاستدان بننے والی ببیتا پھوگٹ کو متنازع ٹویٹ پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ببیتا نے اپنی ٹویٹ میں مسلمانوں کیخلاف مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی تھی، جس پرجوالا نے کہا کہ کورونا وائرس کسی کو ذات پات یا مذہب دیکھ کر اپنی لپیٹ میں نہیں لیتا،آپ کو اپنی ٹویٹ پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet