صوبائ کابینہ کا فیصلہ کھڈے لائین لگا دیا گیا

صوبائی کابینہ کا فیصلہ کھڈے لائین لگا دیا گیا

کراچی (رپورٹ:فرقان فاروقی) صوبائی کابینہ کا فیصلہ کھڈے لائین لگا دیا گیا یا معاملہ کچھ اور ہے، چوبیس گھنٹے سے پہلے ہی کراچی کی تین ضلعی بلدیات میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتیوں کے حکمنامے منسوخ کر دئیے گئے ہیں گزشتہ روز بلدیہ کورنگی، وسطی اور غربی میں محکمہ بلدیات کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کی جگہ ایڈمنسٹریٹرز تعینات کئے گئے تھے ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیوں کا معاملہ باہمی ٹسل کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گیا ہے ممکن ہے کہ وزارتوں میں تبدیلیاں ہو جائیں لگتا ایسا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں اہم معاملہ ہیں، ایک ٹولہ چاہتا پے کہ ڈپٹی کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز برقرار رہیں جبکہ دوسرا ٹولہ اس سے انکار کر رہا ہے، بعض ڈپٹی کمشنرز بھی نہیں چاہتے کہ انہیں بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے سے روکا جائے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں