شعیب احمد ملک کی بلدیاتی خدمات کا اعتراف

شعیب احمد ملک کی بلدیہ شرقی میں ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کے قوی امکانات

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی) تین ضلعی بلدیات میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے بعد بلدیہ شرقی میں شعیب احمد ملک کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کے قوی امکانات ہیں، باوثوق ذرائع کے مطابق شعیب احمد ملک جو کہ بلدیہ شرقی میں ہی میونسپل کمشنر تعینات تھے اور ایک مبہم اور مس انڈر اسٹینڈنگ کے بنیاد پر گزشتہ ماہ کی 23 تاریخ کو میونسپل کمشنر کی پوسٹ سے ہٹا دئیے گئے تھے ان کی بلدیہ شرقی کیلئے خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے خاص طور پر گزشتہ آخری برسات کے بعد جس طرح بلدیہ شرقی میں نکاسی آب کے امور سر انجام دیکر شاہراہوں اور علاقوں کو کلئیر کیا گیا اور عیدالضحی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو بیک اپ پلان کے تحت معاونت فراہم کر کے ضلع شرقی کو آلائشوں سے پاک رکھا گیا سے متاثر ہو کر ایک مرتبہ پھر انہیں بلدیہ شرقی میں ہی بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا حکمنامہ کسی بھی وقت جاری ہوسکتا ہے،بلدیہ شرقی کے افسران وملازمین کی رائے بھی یہ ہے کہ سابق میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کو بلاوجہ پوسٹ سے ہٹایا گیا تھا جبکہ وہ دفتری امور کے ساتھ بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے تھے، ان کا بھی مطالبہ تھا کہ انہیں بلدیہ شرقی میں واپس آنا چاہیئے اب باوثوق ذرائع کے مطابق وہ میونسپل کمشنر تو نہیں لیکن ایڈمنسٹریٹر کے طور پر بلدیہ شرقی میں اپنی خدمات پیش کریں گے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں