بلدیہ شرقی،اکاونٹ افسر کو میونسپل کمشنر کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے،

بلدیہ شرقی،چیف اکاؤنٹس افسر کو میونسپل کمشنر کی تعیناتی سے قبل عارضی طور پر میونسپل کمشنر کے اختیارات تفویض کر دئیے گئے،

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ شرقی،چیف اکاؤنٹس افسر کو میونسپل کمشنر کی تعیناتی سے قبل عارضی طور پر میونسپل کمشنر کے اختیارات تفویض کر دئیے گئے، اس سسلے میں حکمنامہ سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے، چیف اکاؤنٹس افسر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی اکاؤنٹس کے معاملات میں دستخط کرنے کے ذمہ دار ہونگے چیف اکاؤنٹس افسر اسوقت تک یہ فرائض سر انجام دیتے رہیں گے جب تک بلدیہ شرقی میں ریگولر بنیاد پر میونسپل کمشنر تعینات نہیں ہوجاتا، نوید کولاچی بلدیہ شرقی میں چیف اکاؤنٹ افسر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور ان کی تعیناتی کے بعد بلدیہ شرقی کے مالی امور میں بہتری آئی ہے گزشتہ عیدالضحی کے موقع پر بلدیہ شرقی وہ واحد ضلعی بلدیہ تھی جس نے نہ صرف ملازمین کو بروقت ایڈوانس تنخواہ ادا کی بلکہ حکومت سندھ کی جانب سے بڑھائی گئی 20 فیصد تنخواہ میں اضافے کو بھی ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی میں یقینی بنا کر ملازمین کے دل جیتے گئے،نوید کولاچی کی ماہ جون کی تنخواہ میں کلیدی کردار کو بھی سراہا گیا جب بلدیہ شرقی کی ملازمین کی تنخواہیں ایڈمنسٹریٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو رہی تھیں اسوقت میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک موجود تھے مگر ایڈمنسٹریٹر کوئی نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہوں کے چیک پر دستخط کا مسئلہ تھا ایسے میں بھی چیف اکاؤنٹ افسر نوید احمد کولاچی نے لگاتار سندھ سیکریٹریٹ کے چکر لگا کر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا،ملازمین کی جانب سے اس حوالے سے چیف اکاؤنٹ افسر اور اکاؤنٹس کے محکمے کی خدمات کو اچھے الفاظ میں سراہا گیا تھا اسی لحاظ سے سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نے چیف اکاؤنٹ افسر کی اہلیت کو سمجھتے ہوئے انہیں عارضی طور پر میونسپل کمشنر تعینات کیا ہے تاکہ بلدیہ شرقی کے امور میں کہیں تعطل نہ آئے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں