۔بلدیہ شرقی کی انوکھی روایات، محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کے ڈائریکٹر، سندھ لوکل گورنمنٹ سے زیادہ ،طاقتور
کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) بلدیہ شرقی میں تعینات ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ زاہد بن خلیل سندھ لوکل گورنمنٹ کو کسی کھاتے میں رکھتے ہی نہیں بارہا سندھ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ان کو کرپشن اور بھتہ وصولی کے الزامات کے تحت لیٹر جاری کئے مگر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ زاہد بن خلیل سیٹ چھوڑنے پر تیار ہی نہیں بلکہ وہ اور ان کی ٹیم زبردستی محکمہ اینٹی انکروچمنٹ پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے میں مصروف ہیں اینٹی انکروچمنٹ میں کی زبردستی کی باگ ڈور سنبھالنے والے زاہد بن خلیل کو ایک اور نیا مسیحا مل گیا جو ان کی کشتی کو پار لگانے میں مصروف عمل ہیں بلدیہ شرقی میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ جو اپنے اپکو وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا بھتیجا کہلاتے ہیں اور سندھ گورنمنٹ سے کسی کا آڈر باحال کروانا ہوں یا بلدیہ شرقی سے کسی کو فارغ کروانا ہوں ان کے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل ہیں بلدیہ شرقی میں سائیں سرکار کے چہیتے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ راجہ خان بزدار ویسے بھی کرپٹ افسران کی فہرست میں شامل ہیں اور بلدیہ شرقی کو ڈوبونے کی تیاری میں مصروف ہیں کیونکہ سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کا ڈائریکٹر دریا خان پتافی کو بنادیا لیکن باخبر ذرائع ابلاغ کے مطابق راجہ خان بزدار جن کو بلدیہ شرقی کے افسران و ملازمین کمشین ایجنٹ کے نام سے بھی جانتے ہیں زاہد بن خلیل کو لوکل گورنمنٹ سے کلئیرنس دلوانے کی کوشیش کر رہے ہیں جبکہ نمائندہ انقلاب نے سیکٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی سے زاہد بن خلیل کے بارے میں جانے کی کوشش کی تو ہمیں وہاں سے پتہ چلا کہ محکمہ اینٹی انکروچمنٹ بلدیہ شرقی کے ڈائریکٹر زاہد بن خلیل کو لوکل گورنمنٹ بورڈ بلدیہ شرقی میں تعینات ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ زاہد بن خلیل کو پوسٹ سے ہٹا چکی ہیں اگر بلدیہ شرقی میں زاہد بن خلیل کام کر رہے ہیں تو یہ خلاف قانون بات ہے ہم نے کرپشن اور بھتہ خوری میں ملوث افسران کو سیٹ سے ہٹا دیا ہیں اب بلدیہ شرقی کے ایڈمنسٹریٹر آصف جان صدیقی نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کریں سندھ لوکل گورنمنٹ کرپشن کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لیے تیار ہیں



