
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی ہونے کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے سخت ردعمل دیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کیسے بنی،عوام اچھی طرح جانتے ہیں فوادچوہدری جیسےلوگ سلیکٹڈحکومت کیلئےکرائےپرکام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوادچوہدری کل کسی اورجماعت کے ہمنوا ہوں گے آپ کچھ بھی کرلیں مگرکبھی لیڈرنہیں بن سکتے پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹواس ملک کاروشن مستقبل ہیں۔
مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جن کا استعفیٰ آنے والا ہے وہ استعفی مانگ رہے ہیں؟ مریم نواز کا استعفیٰ مانگنے والے تم ہو کون؟



