
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ ان شاء اللہ کشمیر میں عمران خان جیتے گا، سندھ میں بھی تیاری رکھیں، وہاں بھی عمران خان حکومت بنائےگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک رکشہ ڈرائیور جاوید بٹ کو ٹکٹ دیا ، جاوید بٹ نے مخالفین کو شکست دے دی ہے، ہمارے شہر کی روایت ہے ہم الیکشن میں ایک دوسرے سے نہیں لڑتے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز آپ کہاں سے کشمیری ہو ، آپ کا کشمیر سے کیا تعلق ہے؟ آپ جاتی عمرا کی رہائشی ہو ،فیصل آباد کا ایک چمگادڑ گندی زبان استعمال کرتا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ویلی کی سیٹوں میں پیسےکا بے دریغ استعمال ہوا ، عمران خان الیکٹرونک مشینوں کا اسی لیےکہتے ہیں کہ دھاندلی نہ ہو ۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی تیاری رکھیں وہاں بھی عمران خان حکومت بنائے گا، عوام نے بتادیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، ہم شرافت کی سیاست کرتے ہیں۔



