کراچی کے بلدیاتی اداروں میں اہل افسران کو ٹکنے نہ دینے کی پالیسی پر عمل درآمد نے سندھ حکومت کی قلعی کھول دی،

کراچی کے بلدیاتی اداروں میں اہل افسران کو ٹکنے نہ دینے کی پالیسی پر عمل درآمد نے سندھ حکومت کی قلعی کھول دی،

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)کراچی کے بلدیاتی اداروں میں اہل افسران کو ٹکنے نہ دینے کی پالیسی پر عمل درآمد نے سندھ حکومت کی قلعی کھول دی، پہلے مقامی اور پھر غیر مقامی کراچی کا درد رکھنے والے افسران کی بھی چھٹی کرنے سے دریغ نہیں کیا جارہا ہے، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک کو پوسٹ سے ہٹانا اسی سلسلے کی کڑی دکھائی دے رہی ہے، ضلع شرقی میں ترقی کا عمل کراچی کے کئی بلدیاتی اداروں کی آنکھوں میں سوئی بن کر چبھ رہا تھا اور ان اداروں کے افسران بلدیہ شرقی کی کارکردگی پر سیخ پا ہونے کے ساتھ نجی محفلوں اور دفاتر میں بلدیہ شرقی کو نیچا دکھانے کیلئے پالیسیاں مرتب کرتے رہتے جس میں ذرائع ابلاغ کو بھی شامل کر لیا جاتا تھا خاص طور پر سوشل میڈیا کے استعمال سے بلدیہ شرقی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اس کوشش میں بلدیہ شرقی کے وہ افسران بھی شامل ہیں جو شعیب ملک کی جانب سے کام کرنے پر زور دینے کی وجہ سے انہیں راستے سے ہٹانے میں مشغول تھے اور انہوں نے سر توڑ کوششوں کے بعد دیگر بلدیاتی اداروں کی ملی بھگت سے اس سلسلے میں کامیابی حاصل کی ممکن ہے کہ شعیب ملک کی کاوشوں کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں باعزت طور پر دوبارہ میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی تعینات کر دیا جائے لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو بلدیہ شرقی میں کام کرنے والے اہل افسران کا فقدان پڑنے کے قوی چانسز ہیں کیونکہ ورکنگ ریلیشن شپ کی وجہ سے بلدیہ شرقی میں گزشتہ چار مہینوں میں مسلسل بہتری آرہی تھی نالے صاف ہونے کی وجہ سے برسات کے بعد پانی کا نہ جمع ہونا، عیدالضحی میں آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے آپریشن کو کامیاب بنوانے میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے بجائے بلدیہ شرقی کا ہاتھ ہے جسے خود بلدیہ شرقی سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی تسلیم کر رہے ہیں تو اعلی حکام کو بھی دیکھنا چاہیئے کہ اس میں کردار شعیب احمد ملک کا ہے اگر وہ کسی جگہ موجود نہیں تھے یا پہنچ نہ سکے تو اس کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ انہیں بہترین سروسز فراہم کرنے کے عوض گھر بھیج دیا جائے جو اہل افسران کو مایوسی کے اندھیرے میں دھکیل رہا ہے اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بلدیاتی اداروں کو شعیب ملک جیسے اہل افسران کی سخت ضرورت ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں