سندھ حکومت کے کام نرالے، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی ذاتی آنا کی تسکین کا نشانہ بن گئے

سندھ حکومت کے کام نرالے، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی ذاتی آنا کی تسکین کا نشانہ بن گئے

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)سندھ حکومت کے کام نرالے، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کو کھڈے لائن لگا دیا گیا، میونسپل کمشنر کھبی کسی کے دباؤ میں نہیں آئے،شاید یہی وجہ ہے کہ بلدیہ شرقی سے ان کو بنا کسی جواز کے ہٹا دیا گیا

مون سون سیزن کی آخری برسات کو گزرے آٹھ دن گزر گئے
مون سون سیزن کو جواز بناتے ہوئے میونسپل کمشنر

بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک کوپوسٹ سے ہٹا دیا گیا
مون سون سیزن کے دوران شعیب احمد ملک ضلع شرقی میں نہ صرف موجود رہے بلکہ اپنی نگرانی میں نکاسی آب کے امور سر انجام دلوائے
بلدیہ شرقی کی بارش کے بعد کارکردگی کو ہر سطح پر سراہا گیا
مشیر وزیراعلی سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے ضلع شرقی کے انتظامات کو سراہا گیا
ایسے میں اچانک عیدالضحی آپریشن کے دوران وقتی عدم موجودگی کو جواز نہیں بنایا گیا ہے
بلکہ انہیں مون سون سیزن کے دوران غیر موجود ہونے پر سیٹ سے ہٹادیا گیا
اسوقت بھی عیداضحی کے موقع پر بلدیہ شرقی کی کارکردگی کو سب سے بہترین کہا جارہا ہے
ایسے میں میونسپل کمشنر کو پوسٹ سے ہٹانے کا عمل ناقابل فہم دکھائ دے رہا ہے مزید دلچسپ امر یہ ہے کہ پوسٹ سے ہٹانے کے حکمنامے میں وزیراعلی سندھ کے دورے کا ذکر ہے
جبکہ وزیراعلی سندھ نے کل کراچی کا دورہ ہی نہیں کیا تھا
البتہ وزیراعلی سندھ کے مشیر قانون نے کل شہر کے دورے کئے تھے
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شعیب احمد ملک کو ذاتی انا کی تسکین کا نشانہ بنایا گیا ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں