
چین نے 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی دنیا کی تیز ترین ٹرین چلادی۔
گزشتہ روز چین میں دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین (maglev train) نے اپنے سفر کا آغاز کیا۔
ٹرین 600 کلو میٹر (373میل) فی گھنٹہ رفتار سے دوڑ سکتی ہے جو دنیا میں کسی بھی ٹرین کی تیز ترین رفتار ہے۔
ٹرین کا آغاز مشرقی چین کے صوبے شینڈونگ کے ساحلی شہر کنگڈاؤ سے کیا گیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق اس ٹرین کے ذریعے بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان کا سفر جو 5 گھنٹوں پر محیط تھا وہ کم ہوکر ڈھائی گھنٹے کا رہ گیا ہے۔
چین ریلوے رولنگ اسٹاک کارپوریشن کے مطابق دنیا کی تیز ترین ٹرین چین کی تیار کردہ ہے جس کی تیاری نے ریل آف ٹرانزٹ کے شعبے میں ملک کی جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی کامیابی کی نشاندہی کی ہے۔
??????Passengers’ seats of the world’s first 600 km/h high-speed maglev train, which rolls out today at Qingdao, China. pic.twitter.com/eai3n2u1Xt
— Shen Shiwei沈诗伟 (@shen_shiwei) July 20, 2021



