کراچی آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو مبارکباد
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی شہر کراچی کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی ویلفیئر ایسوسی ایشن نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے،مرتضیٰ وہاب کا انتخاب کراچی کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا،ان خیالات کا اظہار کراچی آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رضوان خان،جنرل سیکریٹری ایاز محمد خان،سیکریٹری اطلاعات فرحان خان نے سندھ کابینہ میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی کی منظوری کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ مرتضیٰ وہاب کراچی کے لئے ایک بہترین انتخاب ثابت ہونگے ان کی بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کراچی تقریری سے شہر کراچی میں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،کراچی آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران و اراکین مجلس عاملہ نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہر سطح پر شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمات میں اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا ہے۔



