آزاد کشمیر حکومت کی 10 دن کے لیے ‏سیاحت پر مکمل پابندی عائد

سیاحت

کورونا کے بڑھتے کیسز اور وبا کی نئی لہر کے پیش نظر آزاد کشمیر حکومت نے 10 دن کے لیے ‏سیاحت پر پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے آئندہ ہفتے سے سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلق ‏اداروں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق آزادکشمیر میں سیاحت پر پابندی 19 تا 29 جولائی ہو گی اور اس دوران ‏تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا کےباعث آزادکشمیر میں سیاحتی سرگرمیاں 10دن کےلیےمعطل ‏رہیں گی۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ‏سیاسی جماعتوں کی بھرپور عوامی مہم جاری ہے اور یومیہ بنیادوں پر بڑے بڑے جلسے اور ‏انتخابی سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet