کراچی: (رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ شرقی،کمائی کے منتظر افسران کی تعیناتیاں بلدیہ شرقی کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے ٹاسک دئیے جانے لگے، آغا فہد کی لیگل ایڈوائزر تعیناتی کے بعد انہوں نے کرپشن کو فروغ دیتے ہوئے اپنے نیٹ ورک کو مزید وسیع کرتے ہوئے کماؤ پوت حسنین بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کو کھلی چھوٹ دیتے ہوئے عیدالضحی کے موقع پر جانوروں کیلئے لگائے جانے والے چارے کی ذمہ داری بھی تفویض کر دی ہے، ڈی ایم سی ایسٹ میں جہاں بھی چارے کا اسٹال ہیں وہاں سے ڈپٹی ڈائریکٹر مال بٹورنے میں مصروف ہے یاد رہے کہ حسنین بخاری جو کہ ماضی میں بھی اختیارات آنے کے بعد ہوائی قلعہ بن جاتے تھے اب انرجی ملنے کے بعد دوبارہ اپنے پر حاصل کرنے کے بعد ہواؤں میں اڑ رہے ہیں، دوسرا سوال یہ اٹھایا جارہا ہے کہ آغافہد جن کی اپنی تعیناتی سالانہ بنیاد پر ہوئی ہے ایسے میں وہ من مانے فیصلے کر کے افسران کو تعینات کروانے میں مصروف ہیں اور انہیں کرپشن کی بھی کھلی چھوٹ دیجارہی ہے جس سے بلدیہ شرقی کے ملازمین میں بے چینی پھیل رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بلدیہ شرقی کو کرپشن سے بچانے کیلئے بلدیہ شرقی کے اعلی افسران کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اگر من مانیوں کی بنیاد پر ملازمین کو تعینات کیا جاتا رہا تو دیگر حق دار ملازمین میں بے چینی پھیلے گی جو بلدیہ شرقی کیلئے کسی طور بھی مناسب نہیں ہے جبکہ انہیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئیے کہ اندرونی تعیناتیوں کے حوالے سے مجاز اتھارٹی متعلقہ بلدیاتی ادارے کے سربراہ ہوتے ہیں ایسے میں دیگر کے احکامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہونی چاہئیے جبکہ بلدیہ شرقی میں زبانی احکامات کے ذریعے چارج دیا جانا قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہیں بلدیہ شرقی کے ملازمین کا وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی، اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ بلدیہ شرقی سے کماؤ پوت لاڈلوں پر سے نوازشات کی برسات کو روکا جائے اور متعلقہ افسران جو گھر بیٹھے ہوئے ہیں ان کو کام کرنے دیا جائے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments

Pakistan Zindabad

Pak Army & Air Force Celebrated after destroying IAF JETS & Capturing Indian Pilots | Pakistan Army
Recent Posts
- ایم کیوایم پاکستان چئیرمین کا اعلان کرنے کے بعد مخمصے کا شکار مرکزی کونسل میں کسے رکھیں اور کسے چھوڑیں درد سر بن گیا،ذرائع
- غزہ: اسرائیلی حملوں میں اب تک 489 طبی عملے کے افراد سمیت 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
- Thailand’s top diplomat visits Myanmar border amid clashes, evacuations
- پاکستان آمد سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
- Israel’s war on Gaza: At least 63 killed in Gaza in last 24 hours
Recent Comments
بلدیہ شرقی کی جانب سے علاقوں کی صورتحال بہتر بنانے میں ازخود بھی اقدامات بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں
ISPR ZINDABAD
دیکھے شیر کی بچی پاکستانی مونا عالَم نے کس طرح انڈین اینکر اور پینلسٹ کی کس طرح بولتی بندہ کی ہے
DG ISPR Press Conference – 27 February 2019
DG ISPR Press Conference – 22 February 2019

