سندھ لوکل گورنمنٹ کے دو افسران کا سیاسی طاقت کا استعمال،

سندھ لوکل گورنمنٹ کے دو افسران کا سیاسی طاقت کا استعمال،

کراچی (رپورٹ: اسٹاف رپورٹر)سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کے معطل کردہ دونوں افسران انکوائری کی زد میں ہونے کے باوجود پوسٹیں حاصل کرنے میں کامیاب، سابق میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفی سومرو اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ جاوید الرحمن کلوڑ جنہیں مبینہ کرپشن کے الزامات پر اکتوبر 2020 میں سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نے معطل کیا تھا اور ایس جی اے اینڈ سی ڈیپارٹمنٹ نے 21 جون 2021 کو ان کیخلاف انکوائری افسر مقرر کیا تھا جنہیں ایک مہینے میں عائد الزامات پر چیف سیکریٹری سندھ کو رپورٹ پیش کرنی تھی اور قانونی طور پر انہیں اس دوران تقرر نہیں کیا جانا چاہیئے تھا لیکن اس کے برخلاف دونوں افسران تقرریاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں، وسیم مصطفی سومرو کو ایس جی اے اینڈ سی ڈیپارٹمنٹ نے ہی میونسپل کمشنر بلدیہ غربی تعینات کیا ہے جبکہ جاوید الرحمن کلوڑ کو 18 جون یعنی انکوائری افسر مقرر ہونے سے قبل بلدیہ وسطی میں ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ لگایا گیا ہے دو متضاد قسم کے حکمناموں کے بعد صورتحال کچھ مشکوک سی ہوگئ ہے کہ کس طرح ممکن ہے کہ ایسے افسران جو انکوائری کی زد میں بھی ہیں اور ان کی تقرریاں بھی کی جارہی ہیں جو یہ ابہام پیدا کر رہی ہیں کہ اگر ان پر عائد الزامات درست نکلے تو دوبارہ تقرری کا مطلب انہیں کرپشن کا لائسنس فراہم کرنے کے مترادف ہے اور اگر دونوں افسران معصومین کی فہرست میں ہیں تو انہیں ایس جی اے اینڈ سی ڈیپارٹمنٹ یا سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے کلئیرنس سرٹیفیکٹ ملنا چاہیئں تاکہ ان کی تقرریوں پر اٹھنے والی انگلیوں کو نیچے کیا جاسکے جو مختلف محکموں کو شکوک وشبہات کی نگاہ سے دیکھ رہی ہیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں