بلدیہ شرقی کو تختہ مشق بنانے کیلئے بلدیہ شرقی کے شر پسند ملازم بے قابو ہوگئے

بلدیہ شرقی کو تختہ مشق بنانے کیلئے بلدیہ شرقی کے شر پسند ملازم بے قابو ہوگئے،

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ شرقی کو تختہ مشق بنانے کے پیچھے موجود عناصر بے نقاب ہونے لگے، عزیز شاہ سابقہ ایڈہاک ملازمین انچارج بلدیہ وسطی میں پوسٹنگ کے باوجود بلدیہ شرقی کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے عہد کے ساتھ بلدیہ شرقی کو بدنام کرنے میں مشغول ہیں اور ان کا ساتھ وہ عناصر دے رہے ہیں جن کے مالی مفادات عذیر شاہ نےسابق انچارج کنٹریکٹ ایمپلائ بلدیہ شرقی کے دور میں دئیے تھے، آئندہ صورتحال کو بھانپتے ہوئے جب انہیں یہ اندازہ ہونے لگا کہ ان کے دور میں مستحق ملازمین کے بچوں یا دیگر ضرورت مند کو کنٹریکٹ ملازمتیں دینے کے بجائے انہوں نے نوازشوں کی برسات کرتے ہوئے افسران کی خواہشات کی تکمیل کے ساتھ لکھت پڑھت سے وابستہ شخصیات کو بھی نوازا جو آج ان کی ڈھال بن کر اپنے مفادات کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہیں عذیر شاہ ان عناصر کو منفی خبریں لگانے کیلئے بھرپور طریقے سے استعمال کر رہے ہیں جس کے شواہد بھی موجود ہیں، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک، اکاؤنٹس افسر نوید کولاچی، ان کا خاص ٹارگیٹ ہیں کیونکہ ان دونوں شخصیات نے کنٹریکٹ ملازمین کی شفافیت پر آواز اٹھانے کے ساتھ کئی جگہوں پر کنٹریکٹ ملازمین کی عدم موجودگی کا انکشاف کیا ہے جس کی مثال یہ ہے کہ چار ملازمین محکمہ ایجوکیشن میں کنٹریکٹ پر رکھے گئے ہیں لیکن ان ملازمین کا کوئی اتا پتہ تک نہیں ہیں اسی طرح کے دیگر کنٹریکٹ ملازمین کے کیسز بھی ہیں جس میں کنٹریکٹ ملازمین صرف آن پیپر موجود ہیں جبکہ ان کی تنخواہیں تو باقاعدہ جارہی ہیں لیکن ملازمین کہاں ہیں اس بارے میں مکمل طور پر خاموشی ہیں سابقہ انچارج کے دور سے ٹھکانے لگائ جاتی رہی ہیں عذیر شاہ ان ہی گھپلوں کی وجہ سے سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے معطل کئے گئے ہیں زخم خوردہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی رزق کی جگہ کو جہاں سے وہ تنخواہیں سمیت رقومات بٹورتے رہے ہیں اسی کو برباد کرنے کی سوچ انہیں مزید مشکلات کی طرف دھکیل رہی ہے، بلدیہ شرقی میں مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے ان کے آنے جانے پر بھی اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ وہ بلدیہ شرقی میں جس دن بھی آتے ہیں اس کے اگلے روز جھوٹ کے پلندے منظر عام پر آجاتے ہیں جس میں زردی مائل رنگ نمایاں دکھائی دیتا ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں