امریکہ عالمی وباء پر سیاست سے گریز کرے: چین

 ترجمان چینی وزارت خارجہ
چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی عالمی وباء پر سیاست سے گریز کرے۔

چین نے کہاکہ امریکا کورونا وائرس کے خاتمے اور معیشت کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی وباء پھوٹنے کے بعد سے چین نے نہ صرف نہایت جامع موثر شفاف اور ذمہ دارانہ انداز سے احتیاطی اقدامات کئے ہیں بلکہ اس وباء کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی تعاون کسو فروغ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے امریکی ریاستوں میں لاک ڈاؤن پر دہرا معیار اپنا لیا، اصل کہانی کھل کر آگئی

واضح رہےکہ امریکا کی ریاست مشی گن ، اوہائیو ، شمالی کیرولائنا ، منیسوٹا ، یوٹاہ ، ورجینیا اور کینٹکی میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن کا خاتمہ کیا جائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet