
امریکا کی ریاست مشی گن ، اوہائیو ، شمالی کیرولائنا ، منیسوٹا ، یوٹاہ ، ورجینیا اور کینٹکی میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن کا خاتمہ کیا جائے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ نے جن ریاستوں کا ٹویٹس میں حوالہ دیا ، ان کی قیادت ڈیموکریٹس کر رہے ہیں۔ اوہائیو اور یوٹاہ ری پبلیکن گورنر ہیں، وہاں بھی احتجاج ہوا لیکن ٹرمپ نے ان کا ذکر تک نہیں کیا۔
ٹرمپ مظاہرین کی حمایت میں بولے کہ احتجاج کے دوران سوشل ڈسٹسنگ پر عمل کیا گیا مگر حقیت اس کے برعکس تھی ۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کے گورنر کو نشانے پر رکھا، منی سوٹا، مشی گن اور ورجینیا کے عوام سے اپیل کر ڈالی وہ آزادی کے لیے آگے بڑھیں۔
وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر انتھونی فوکی نے خبردار کیا کہ پابندیوں میں نرمی لاتے ہوئے احتیاط برتنا ہو گی، متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس دوبارہ سر اُٹھا سکتا ہے۔



