کرپٹ مافیا بلدیہ کورنگی میں اپنے گڑےپنجے چھوڑنے کو تیار نہیں

بلدیہ کورنگی،کماؤ پوت پوسٹ پر ہٹائے جانے والے افسران ایلفی طرح چپکے ہوئے ہیں

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)کرپٹ مافیا بلدیہ کورنگی میں اپنے گڑےپنجے چھوڑنے کو تیار نہیں ، سمجھ سے بالا یہ چیز دکھائی دے رہی ہے کہ کون سی ایسی طاقت ان کے ساتھ ہے کہ افسران اپنے آپ کو فارغ کئے جانے کے باوجود اتھارٹی کی رٹ چیلنج کرتے ہوئے بدستور اپنی پوسٹوں پر براجمان ہیں یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے پوسٹ چھوڑنے کے احکامات کے باوجود غیر قانونی بھرتیوں کے ماسٹر مائنڈ کے طور پر مشہور سلمان حیدر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی پوسٹ چھوڑنے کو کسی صورت تیار نہیں ہیں انہوں نے لوکل گورئمنٹ بورڈ اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کی جانب سے پوسٹ چھوڑنے کے احکامات ماننے کے بجائے اس پر قیام کرنے کو اپنا شعار بنا لیا ہے اسی طرح ایم اینڈ ای میں تعینات گل بہروز نامی افسر جو کہ آئندہ سیٹ اپ میں ایڈمنسٹریٹر بننے کے خواب بھی دیکھ رہے ہیں اور جن پر محکمہ ایم اینڈای میں تعینات رہتے ہوئےکروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کے الزامات ہیں کماؤ پوت پوسٹ پر ہٹائے جانے کے باوجود ایلفی کی طرح چپکے ہوئے ہیں دونوں افسران کی اس ہمت پر بلدیہ کورنگی کے دیگر افسران دانتوں میں انگلیاں دبائے تماشہ دیکھ رہے ہیں کہ وہ پوسٹوں پر بدستور برقرار رہیں گے یا مزید کسی اور سخت سزا کے مستحق قرار پائے گیں دلچسپ بات یہ ہے کہ رٹ چیلنج کرنے کے باوجود سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ اور ڈپٹی کمشنر کورنگی ان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں دکھائی دے رہے ہیں، بلدیہ کورنگی کے افسران کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں افسران کیخلاف کئی درخواستیں موجود ہیں جو اس بات کی تصدیق کر رہی ہیں کہ مختلف نوعیت کی کرپشن میں یہ براہ راست ملوث ہیں ایسے میں سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نے انہیں ہٹا تو دیا ہے جس پر بھی وہ احکامات کی حکم عدولی میں مصروف ہیں پوسٹوں سے باضابطہ طور پر ہٹانے کے بعد ان کے خلاف بلدیہ کورنگی کے ذریعے انکوائری ہونی چاہیئے تاکہ یہ سامنے آسکے کہ انہوں نے کس طرح سرکاری خزانے کو چونا لگایا سلمان حیدر ایک ایسے افسر ہیں جنہوں نے فرقہ واریت کی آگ لگانے میں بھی کوئ کسر نہیں چھوڑی جبکہ بلدیہ کورنگی میں تمام مکاتب فکر سمیت دیگر مذاہب کے لوگ بلاتفریق اپنے سرکاری فرائض سر انجام دے رہے ہیں لیکن اس کو تفریقی رنگ دینے میں مذکورہ افسر نے اہم کردار ادا کر کے بلدیہ کورنگی کے ماحول کو بھی خراب کرنے کی کوشش کی،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سے نمائندہ انقلاب نے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان دونوں افسران کے خلاف ہم نے اپنی طرف سے کاروائی کردی ہیں اب وہاں موجود اتھارٹی کی زمینداری بنتی ہیں کہ جن افسران یا ملازمین کو کسی بھی وجہ سے سیٹ سے ہٹایا جائے تو ان پر عمل درآمد کرانے کی زمینداری وہاں موجود اتھارٹی کی ہوتی ہیں ہٹائے گئے افسران بلدیہ کورنگی میں اگر ورک کر رہے ہیں تو وہ سراسر خلاف قانون بات ہیں سرکاری لیٹر پر عمل درآمد کرانا ہمارا نہیں بلدیہ کورنگی کی اتھارٹی کی زمینداری ہیں کہ معطل شدہ افسران کو فوری ریلیف دیے



