سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کے راست فیصلوں پر تنقید کا عمل جاری،

سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کے راست فیصلوں پر تنقید کا عمل جاری،

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ میں ایڈمنسٹریٹیو افسر کی تعیناتی پر وہ عناصر جو بورڈ کو درست سمت میں گامزن نہیں دیکھنا چاہتے ہیں من گھڑت افواہوں پر مبنی باتیں پھیلانے میں مصروف عمل ہیں جبکہ ان کی تقرری قانونی ضوابط کے عین مطابق ہے جبکہ ان کی ترقی سمیت سروس پر اعتراضات ہوائی قلعے کے سوا کچھ بھی نہیں ہیں، بورڈ کی جانب سے کرپشن کیخلاف ہونے والی کاروائیوں کے بعد کرپٹ مافیا نے بورڈ کیخلاف کمر کس رکھی ہے جس میں چھوٹی چھوٹی باتوں کا بتنگڑ بنا کر وہ خود جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں، سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نے بلدیاتی اداروں میں موجود کرپشن میں ملوث افسران وملازمین کیخلاف جتنی کاروائی کی ہے اس کی مثال ماضی میں ملنا مشکل ہے اس طرز عمل سے خائف عناصر کی کوشش ہے کہ بورڈ میں بے چینی پھیلائی جائے مگر ایسا کر نہیں پارہے ہیں، اس حوالے سےسیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر احمد عباسی کا کہنا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ درست سمت میں گامزن ہے اور اس کے اقدامات قانونی تقاضوں کے عین مطابق ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ مزید بہتری لائیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں اہل افسران وملازمین کی تقرریوں کو خاص اہمیت دیجارہی ہے،یہ ہی وجہ ہے کہ مرحلہ وار سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ سمیت سندھ کے بلدیاتی اداروں میں بہتری آرہی ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں