سعودی عرب کے مفتی اعظم نے رمضان اور نمازعید کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

 رمضان اور نمازعید کے حوالے سے اہم اعلان
سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ نے رمضان اور عید سے متعلق نہایت اہم بیان جاری کر دیاہے ۔

سعودی مفتی اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال ایسی ہی رہی تو تراویح اور نماز عید گھر پر ہی ادا کی جائیں گی ، عید کی نماز گھر وں پر ہو گی ، خطبہ نہیں دیا جائے گا ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پیش نظر عمرہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ متعدد شہروں میں لاک ڈاﺅن اور کرفیوکی صورتحال ہے جبکہ اب رمضان کی آمد آمد ہے اور اس حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے ۔

سعودی عرب میںسخت لاک ڈاﺅن اور اقدامات کے باوجود بھی کورونا وائرس کے اب تک 6 ہزار 380 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 83 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet