
برطانیہ کے وزیر صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں کورونا کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 75 فیصد بھارتی قسم ہے۔
وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کرونا کے نئےکیسز میں اکثریت بھارتی قسم کے وائرس کی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ’نئےمریضوں میں سے تقریباً دو تہائی بھارتی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’طبی اور تحقیقی ماہرین کی جانب سے پیش کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق کرونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، حکومت کو کیسز میں اس قدر اضافے کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا‘۔
واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے بھارت کو تاخیر سے ریڈ لسٹ میں شامل کیا، جس کی وجہ سے وہاں پر کرونا کی صورت حال خراب ہوئی اور کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوئے۔
بھارت کو تاخیر سے ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر حکومت کو سیاسی و سماجی حلقے اور شہری تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
سیاسی رہنماؤں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔
برطانوی وزیر صحت میتھیو ہینکاک کہتے ہیں کہ کرونا کا انڈین ویرئینٹ برطانیہ میں پھیل رہا ہے اور نئے مریضوں میں تقریباً دو تہائی انڈین ویرئینٹ سے متاثر ہیں۔
برطانوی حکومت انڈیا کو دیر سے ریڈ لسٹ میں ڈالے جانے پر تنقید کی زد میں ہے کہ سیاسی بنیادوں پر ممالک کو ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا۔ pic.twitter.com/EYeBcxEiEt— Farid Qureshi (@FaridQureshi_UK) May 27, 2021



