سعودی عرب اور روس کا تیل کی پیداوارمیں کمی کے حوالے سے اہم رابطہ

 تیل کی پیداوارمیں کمی کے حوالے سے اہم رابطہ
سعودی عرب اور روس نے تیل کی پیداوارمیں کمی لانے کامشترکہ عزم ظاہر کیاہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ عزم سعودی عرب کے توانائی کے وزیر عبدالعزیز بن سلمان السعوداورروس کے ان کے ہم منصب الیگزینڈرنوواکے درمیان ٹیلی فون پرگفتگومیں ظاہرکیاگیا۔

فریقین نے کہا کہ دونوں ملک تیل کی عالمی منڈی کی صورتحال پرنظررکھیں گے اورضرورت محسوس ہونے کی صورت میں تیل پیداوبرآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے ساتھ ملکر مزیداقدامات کریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet