محکمہ بلدیات، سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے کرپشن کرنے والے افسران کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیز ہوگیا

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)سیکریٹری سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے کرپشن کرنے والے افسران کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، متعدد کرپشن اور فنڈز کے غیر قانونی استعمال پر ٹاؤن کمیٹی چھاچھرو اور ستھارجہ کے ٹاؤن افسران گوہر حسین پھلپھوٹو اور وقاص پھلپھوٹو کو معطل کر دیا گیا ہے، گوہر حسین کا معطلی کے بعد ہیڈ کوارٹر سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ اور وقاص پھلپھوٹو کا ہیڈ کوارٹر ان کی متعلقہ کونسل کو مقرر کیا گیا ہے اسی حکمنامے میں کرپشن کے الزامات پر اسسٹنٹ کمشنر تھاری مروہ کو مذکورہ ٹاؤن کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر کے چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورئمنٹ سکھر کو انکوائری افسر مقرر کر کے ہدایت کی گئ ہے کہ وہ اس سلسلے پندرہ دن میں تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے پیش کریں، ساجد علی رد کو ٹاؤن افسر ستھارجہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ رفیق احمد بروہی کو ٹاؤن افسر چھاچھرو مقرر کیا گیا ہے نمائندہ انقلاب سے بات کرنے کے دوران سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے مزید کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع کو کرپشن سے انشاء اللہ پاک کریں گے



