شہری ویکسین کی باریکی میں نہ جائیں اللہ کا نام لے کرویکسین لگوائیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ شہری ویکسین کی باریکی میں نہ جائیں اللہ کا نام لے کرویکسین لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کی جو ویکسینز منظور کی ہیں وہ بہترین ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جتنی زیادہ ویکسین لگے گی اتنی جلدی نارمل لائف کی طرف آنے میں کامیاب ہوں گے، جب تک آبادی کا بڑا حصہ کور نہیں کرتے نارمل زندگی کی طرف نہیں آپائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ لاکھ سے زائد افراد کی یومیہ ویکسینیشن ہوگی تو ہدف پورا ہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet