بلدیہ وسطی، نیو کراچی زون میں تعینات ڈیتھ اینڈ برتھ انچارج اپنے اپکو میونسپل کمشنر سمجھنے لگے،

بلدیہ وسطی، نیو کراچی زون میں تعینات ڈیتھ اینڈ برتھ انچارج اپنے اپکو میونسپل کمشنر سمجھنے لگے،

کراچی: (رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ وسطی، او پی ایس میونسپل کمشنر علی زیدی نے اپنے چہیتے ملازم داور عباس کو نیو کراچی زون کا ایم سی بنا ڈالا ڈیتھ اینڈ برتھ انچارج داور عباس نے بلدیہ وسطی کے افسران

وملازمین کی سیلری پر ہاتھ صاف کرنا شروع کردیا

بلدیہ وسطی نیو کراچی زون میں تعنیات مبینہ داور عباس نے او پی ایس میونسپل کمشنر کی آشیرباد سے بلدیہ وسطی میں بھتہ خوری جاری رکھی ہوئی ہے ذرائع ابلاغ کے مطابق بلدیہ وسطی میں میونسپل کمشنر کے چہتے جعلی پرموشن پر براجمان داور عباس نے میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی کی ایما پر بلدیہ وسطی کے ملازمین سے تین لاکھ پچاس ہزار روپے بھتہ وصولیاں کرڈالی اطلاعات کے مطابق چہیتے داور عباس جو تعنیات تو ڈیتھ اینڈ برتھ پر ہیں

 لیکن سابقہ انفارمیشن افسر جو کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نیو کراچی زون ہیں لیکن ان کی بھی سیٹ پر موصوف داور عباس قابض ہوگئے ضلع وسطی کے صدر آفس کو چھوڑ کر داور عباس نیو کراچی کے ملازمین سے ماہانہ چھ تا آٹھ ہزار کی بھتہ خوری کرنے میں مصروف ہیں باخبر ذرائع ابلاغ کے مطابق داور عباس نے اپنے لاڈلے کماؤ پوت کا بھی ایکپلیشن لیٹر جاری کیا ہیں بلدیہ وسطی کے اہم ترین زرائع کا کہنا ہےکہ بلدیہ وسطی کے ڈائریکٹر ایڈمن کو بھی داور عباس کسی گنتی میں نہیں لارہے موصوف کا کہنا ہیں کہ ڈائریکٹر ایڈمن کی فکر کسی ملازم کو نہیں کرنی چاہئے میرے ہاتھ بہت لمبے ہیں میں سب کو حصہ پہنچا دیتا ہوں میرے بارے سب جانتے ہیں جس سے دوار عباس کی بدمعاشی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے موصوف بڑی بڑی رقم کی بھتہ وصولیاں کرنے میں مگن ہیں لیکن افسوس بلدیہ وسطی کے حکام بالا بھی بھتہ وصولیاں کرنے والے داور عباس کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے اپنا حصہ وصول کرنے میں مصروف نظر آنے لگے ہے بلدیہ وسطی میں تعنیات غیر قانونی او پی ایس میونسپل کمشنر نے داور عباس کو نیو کراچی ٹاؤن میں ڈیتھ اور برتھ کا انچارج تعینات کیا گیا ہے داور عباس بھی میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی کے سب سے اہم مہرے ہیں اس ماہ بھی کرپٹ داور عباس نے ملازمین سے تین لاکھ پچاس ہزار تنخواہ پر وصول کرچکے ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں