لوکل گورنمنٹ ہویا بلدیہ شرقی روہڑی کے گریڈ سترہ کے ملازم راجہ خان بزدار سب کو قبضے میں رکھناج جانتےہیں

سائیں سرکار کے چہتے گریڈ سترہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ خان بزدار نے او پی ایس میں نام آنے پر اپنی آنا کا مسلہ بنا ڈالا
کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)محکمہ بلدیات سندھ میں سیاسی اثرورسوخ کا استعمال بڑھتا جا رہا ہیں سائیں سرکار کے چہیتے ملازمین نے اندھیر نگری مچا رکھی ہیں اطلاعات کے مطابق روٹری سے آئے کونسل ملازم راجہ خان بزدار نے بلدیہ شرقی میں محکمہ ایڈورٹائزمنٹ میں تعینات ہوتے ہی مال بٹورو پالیسی اپنا ڈالی،کچھ عرصہ پہلے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے موصوف ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کی سیٹ پر براجمان ہوئے موصوف نے بلدیہ شرقی کے ایڈوائزر کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے ہڑپ کرڈالے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ راجہ خان بزدار و دیگر ایڈورٹائزمنٹ کے ملازمین پر فیروزآباد تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کی جا چکی ہیں لیکن سائیں سرکار بھی عدالتی احکامات کی پابند ہے او پی ایس پر آئے ملازمین کو عدالتی احکامات کی روشنی میں سندھ لوکل گورنمنٹ نے او پی ایس پر بلدیہ شرقی میں تعینات گریڈ سترہ کے ملازم ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ راجہ خان بزدار کو فوری طور پر بلدیہ شرقی کی ڈائریکٹر شپ سے ہٹا دیا گیا لیکن سائیں سرکار کی کیا ہی بات ہیں کونسل امپلائی کا ایس سی یو جی کی پوسٹ پر سیلری ایڈجسٹ کروانے کے لیے سیاسی اثرورسوخ کا بے جا استمعال ایک حیران کن بات ہے او پی ایس گریڈ سترہ کے ملازم راجہ خان بزدار کو سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے واپسی کا راستہ دیکھا دیا تھا لیکن دوسرے ہی دن اچانک سے موصوف نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے بلدیہ شرقی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کی پوسٹ اپنے نام کروالی لیکن افسوس سائیں سرکار کے چہتے گریڈ سترہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ خان بزدار نے او پی ایس میں نام آنے پر اپنی آنا کا مسلہ بنا ڈالا اور تو اور سندھ لوکل گورنمنٹ میں اپنی دھاک بٹھانی شروع کردی اور سندھ لوکل گورنمنٹ میں ایک سے لے کر سترہ تک کے لوگوں سے لاکھوں روپے وصول کر کے ٹرانسفر پوسٹنگ کروانے میں مصروف ہے اس ہی طرح سے لوکل گورنمنٹ سے

بلدیہ شرقی میں تعینات ڈائریکٹر چارج پارکنگ افتخار نائچ جنہوں نے بلدیہ شرقی میں تعینات ہوتے ہی بلدیہ شرقی کے ٹھیکیداروں سے بھاری نذرانے کے عوض لاکھوں روپے وصول کئے لیکن بلدیہ شرقی کے نام نہاد سیاسی رہنماؤں کا نام پر سکہ جمانے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ راجہ خان بزدار کے آشرباد سے ڈائریکٹر چارج پارکنگ افتخار نائچ نے بلدیہ شرقی کو لاکھوں کا ٹیکا لگا ڈالا ڈائریکٹر چارج پارکنگ افتخار نائچ کی عید کی چھٹیاں ابھی تک ختم نہیں ہوئی موصوف اب تک عید کی چھٹیوں پر ہیں دوسری طرف روٹری کے کونسل ملازم گریڈ سترہ میں ہونے کے باوجود لوکل گورنمنٹ ہویا بلدیہ شرقی موصوف سب کو اپنے قبضے میں رکھنے کے خواہش مند نظر آتے ہیں بلدیہ شرقی کے افسران و ملازمین سے موصوف کا کہنا ہےکہ بلدیہ شرقی کا میونسپل کمشنر میں ہوں کسی کو کوئی بھی کام ہو مجھ سے رجوع کیا جائے جس پر بلدیہ شرقی کے افسران و ملازمین میں ایک زہنی انتشار کی کیفیت طاری ہو گئی ہے کیونکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ اپنی پسند کے لوگوں کو بلدیہ شرقی میں تعینات کروا رہے ہیں بلدیہ شرقی کے ملازمین اور مختلف یونین کا بلدیہ شرقی میں باہر سے آئے ملازمین کے خلاف احتجاج کا فیصلہ ساتھ ہی ساتھ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، سیکرٹری بلدیات نجم شاہ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی، و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اپیل ہیں کے بلدیہ شرقی کے افسران و ملازمین کی حق تلفی کو فوری طور پر کاروائی کر کے روکا جائے۔۔



