بلدیہ کورنگی ایکسیئن بہروز گاڑیوں کی مرمت اور آئل چینج کی مد لاکھوں کی کرپشن

بلدیہ کورنگی گاڑیوں کی مرمت اور آئل چینج کی مد ایکسیئن بہروز کی  لاکھوں کی کرپشن

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ کورنگی، ایڈمنسٹریٹر کے چہیتے ایکسیئن بہروز نے بلدیہ کورنگی کو ڈبونا شروع کردیا بلدیہ کورنگی کی تمام گاڑیوں کی مرمت اور آئل چینج کی مد لاکھوں روپے ماہانہ ٹھیکانے لگانے لگے بیس سے زیادہ کچرے کے ٹرک پر موصوف ایکسیئن بہروز پٹرول کا بل ڈبل کردیتے ہیں جس پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی اور ایم سی بلدیہ کورنگی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ سیکرون آئل ہر ماہ گاڑیوں سے بدلا جاتا ہیں پرانے آئل کہاں جاتا ہیں سب لاعلم ہیں اطلاعات کے مطابق بلدیہ کورنگی میں تعینات ایکسیئن بہروز سابقہ چیئرمین کے دور میں جعلی بھرتیوں میں بھی پیش پیش رہے ہیں اور ان کے بھرتی کئے گئے ملازمین اب تک بلدیہ کورنگی سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں بلدیہ کورنگی ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کے چہتے ایکسیئن بہروز نے گیڈر سنگھی کے زریعے دونوں ہائی اتھارٹی کو اپنے قبضے میں رکھا ہوا ہیں اگر محکمہ انسدادِ رشوت ستانی کی ٹیم ایمانداری سے ایکسیئن بہروز کی چھان بین کریں تو بلدیہ کورنگی کے سب سے بڑے کنگ کو قانون کے شکنجے میں ہوگے باخبر ذرائع کا کہنا ہےکہ موصوف انسدادِ رشوت ستانی ایسٹ بھی ایکسیئن بہروز کے قابو میں ہیں اگر محکمہ انسدادِ رشوت ستانی کسی اور    ڈسٹرکٹ کی ٹیم ایکسیئن بہروز کے بارے میں تحقیقات کریں تو کڑرورں کی کرپشن کے ثبوت بھی ان کے سامنے سجائے گے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں