شہباز شریف کا پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو فون، ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی جبکہ بلاول نے شہبازشریف کو حمزہ شہباز کیلئے بھی عید کی مبارکباد کا پیغام دیا۔

شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو آصف زرداری اوراہل خانہ کیلئے عید پر مبارک باد کا پیغام دیا۔

لیگی صدر نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet