بلدیہ شرقی، نئے تعینات ہوئے ڈائریکٹر چارج پارکنگ افتخار نائچ کی بھتہ وصولیاں جاری اعلیٰ حکام بھی نوٹ بٹورنے میں مصروف،

بلدیہ شرقی، نئے تعینات ہوئے ڈائریکٹر چارج پارکنگ افتخار نائچ کی بھتہ وصولیاں جاری اعلیٰ حکام بھی نوٹ بٹورنے میں مصروف،

کراچی(رپورٹ:فرقان فاروقی) شہر کراچی کا ایک بڑا ڈسٹرکٹ ایک سیاسی جماعت کا مرکزی دفتر بنتا جارہا ہیں سندھ گورنمنٹ  کی جانب سے تعنیات کئے جانے والے بیشتر افسران کرپشن میں ماہر نظر آتے ہے اس کی زندہ مثال بلدیہ شرقی میں تعینات ڈائریکٹر چارج پارکنگ افتخار نائچ ہے موصوف نے تعنیات ہوتے ہی اپنے آپ کو کرپشن کا ماہر ثابت کردیا باخبر ذرائع ابلاغ کے مطابق بلدیہ شرقی میں تعنیات ڈائریکٹر چارج پارکنگ نے سیٹ پر آتے ہی پارکنگ ٹھیکیداروں سے پیسے پکٹرنا شروع کردیے ٹھیکیدار سید شمیم سے ڈائریکٹر چارج پارکنگ افتخار نائچ نے لاکھوں روپے کیش کی صورت میں وصول کئے جو بلدیہ شرقی کے اکاؤنٹ میں جمع ہی نہیں کی گئے پے آڈر کے بجائے کیش لینے سے ہی موصوف کی نیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جبکہ ڈائریکٹر چارج پارکنگ ریکوری سے متعلق سوال کے جواب میں نمائندہ انقلاب کو بتایا کہ میں ابھی آیا ہو ابھی مجھے میرے سے پہلے تعنیات افسران نے ریکارڈز فراہم نہیں کیا ہے اس لیے مجھے کچھ پتا نہیں ہے یہ بات کہہ کر نمائیدہ انقلاب کو میٹھی سی گولی دے کر ٹرخا دیا گیا لیکن ٹھیکیدار شیم سے چارج پارکنگ کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے کا بتانا ڈائریکٹر چارج پارکنگ بھول گئے مزید اطلاعات کے مطابق موصوف نے سپر ہائی وے کباب جی کی پارکنگ تین لاکھ روپے ماہانہ بھتہ پر ٹھیکیدار حمزہ چاچڑ کو دے دی ریکوری انسپکٹر سے بھی ڈائریکٹر چارج پارکنگ کی وصولیاں جاری ہیں با خبر ذرائع ابلاغ کے مطابق  اکاؤنٹ افسر کے آشرباد سے ڈائیریکٹر چارج پارکنگ افتخار نائچ کھل کر بھتہ وصولیاں کر رہے ہیں جبکہ بلدیہ شرقی میں اس سے پہلے بھی سابقہ ڈائریکٹر چارج پارکنگ منصور شیخ نے بھی مبینہ طور پر ٹھیکیداروں کے انیس لاکھ روپے ہرپٹ کرلیے تھے جس کی بنیاد پر منصور شیخ کو ڈائریکٹر کی پوسٹ سے برطرفی کا حکم نامہ تھاما دیا گیا تھا موصوف کھل کر بلدیہ شرقی کی ریکوری کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے سندھ لوکل گورنمنٹ کے اعلی افسران بھی افتخار نائچ پر ایکشن لینے سے  گریزاں نظر آنے لگے ہیں ،، قانون سب کے لیے برابر ہوتا ہیں لیکن افسوس کہ منصور شیخ کے لیے قانون سخت اور افتخار نائچ کو بھتہ وصولی کے لیے کھلی چھوٹ ،دے دی گئی

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں