بلدیہ وسطی،او پی ایس میونسپل کمشنر کے آشرباد سے ڈائریکٹر ای پورٹل کی بھتہ وصولیاں عروج پر:
کراچی: (رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ وسطی، او پی ایس میونسپل کمشنر علی زیدی کی عیدی مہم زور شور سے جاری بلدیہ وسطی میں تعنیات ڈائریکٹر ای پورٹل نے او پی ایس میونسپل کمشنر کی آشیرباد سے بلدیہ وسطی میں بھتہ خوری جاری رکھی ہوئی ہے ذرائع ابلاغ کے مطابق بلدیہ وسطی میں میونسپل کمشنر کے چہتے ڈائریکٹر ای پورٹل عبید الرحمن نے میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی کی ایما پر بلدیہ وسطی کے تاجر برادری سے بھتہ وصولیاں شروع کر دی ہیں اطلاعات کے مطابق موصوف ڈائریکٹر آئی ٹی نے سرینہ موبائل مارکیٹ ، نارتھ ناظم آباد ودیگر جگہوں سے بھی موصوف بڑی بڑی رقم کی بھتہ وصولیاں کرنے میں مگن ہیں لیکن افسوس بلدیہ وسطی کے حکام بالا بھی بھتہ وصولیاں کرنے والے عبید الرحمن کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے اپنا حصہ وصول کرنے میں مصروف نظر آنے لگے ہے بلدیہ وسطی میں تعنیات غیر قانونی او پی ایس میونسپل کمشنر نے اس سے پہلے بھی داور عباس کو نیو کراچی ٹاؤن میں ڈیتھ اور برتھ کا انچارج تعینات کیا گیا ہے داور عباس بھی میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی کے سب سے اہم مہرے ہیں وہ بھی ملازمین سے چھ ہزار ماہانہ وصول کرنے میں مصروف ہے



