
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو اپنے شہریوں کی حفاظت کےلیے ہر ممکن اقدامات کرتا ہے۔ کورونا وائرس بحران کے دوران بھی سعودی حکام ہر وہ اقدام کررہے، جو شہریوں کی حفاظت کےلیے ضروری ہے۔
اسی سلسلے میں سعودی محکمہ ٹریفک نے مقامی و غیر ملکی شہریوں کےلیے بغیر طبی معائنے کے لیے ڈرائیورنگ لائسنس کی تجدید کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ جس کا مقصد صحت عامہ کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
عوام ابشر کے ذریعے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی توسیع کراسکتے ہیں۔ محکمہ ٹریفک نے لائسنس کی تجدید کےلیے طبی معائنے کی شرط مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے مدنظر رکھتے ہوئے ختم کردی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور اب تک ریاست بھر میں وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5862 تک پہنچ چکی ہے۔ جن میں سے 71 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 79 مریض وائرس کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔



