
نئی دہلی میں مشہور پیزا برانڈ کے پیزا ڈیلیوری بوائے میں کورونا کی تشخیص ہو گئی۔
مالویہ نگر کے علاقے میں موجود مشہور پیزا برانڈ کے پیزا ڈیلیوری بوائے کو بھارت کے صحت حکام نے فوری طور پر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق جن علاقوں اور جن گھرانوں میں یہ پیزا ڈیلیوری بوائے پیزا دیا کرتا تھا، ان تقریباً 72 خاندانوں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔
ان 72 خاندانوں کے اب کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ کورونا کی تصدیق ہونے پر اس لڑکے کے ساتھ کام کرنے والے دیگر سولہ ساتھیوں کو بھی پیزا آئوٹ لیٹ پر ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ جن کے ٹیسٹ بھی لے لئے گئے ہیں۔



